بیروت دھماکوں کے بعد تباہی کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے دارلحکومت بیروت کی بندر گاہ میں سہ پہر ہونے والے زور دار دھماکے سے دس کلومیٹر کی حدود کے اندر رہائشی فلیٹس، دکانیں اور گاڑیاں بری طرح تباہ ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بیروت میں دو دھماکے ہوئے جس میں سیکڑوں افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لبنان کے وزیر صحت نے دھماکوں میں بڑی تعداد کے اندر شہریوں کے ہلاک وزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

بیروت سے ملنے والے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا بیروت کی بندر گاہ میں ہوا۔ اس کا ہدف پورٹ کا گودام نمبر 12 بتایا جاتا ہے جہاں آتش بازی کا سامان رکھا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں