طبی حفاظتی اقدمات کے جلومیں سعودی ثقافتی مرکزمیں عید ملن تقریبات میں عوام کا جوش وخروش
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں نمی اور گرمی میں اضافے کے باوجود شاہ عبد العزیز ورلڈ کلچرل سنٹر کے ذریعہ کی گئی "عید ملین پارٹی" میں عوام کی خوب گہما گہمی دیکھی گئی اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر عید تقریبات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
شاہ عبدالعزیز کلچرل سینٹر کے زیراہتمام ہونے والی ثقافتی تقریبات کے موقع پر شہریوں کی طبی حفاظت اور کرونا سے بچاو کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ اس موقعے پر سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی کے ساتھ عمل درآمد دیکھنے میں آیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کلچرل سینٹر'الاثرا" کے زیراہتمام عید ملن تقریبات کا سلسلہ 6 اگست بہ مطابق 16 ذی الحج 1441 جمعرات تک جاری رہے گا۔اس موقعے پر زائرین کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں پیش کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
الاثرا کے زیراہتمام ہونے والی ثقافتی تقریبات سعودی خاندانوں کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ اس سے قومی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی ہوتی ہے اور شہریوں کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں۔