.

سعودی عرب: مریض اسپتال سے ایمبولینس لے بھاگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہ عبدالعزیز اسپتال میں زیرعلاج ایک مریض ہلال احمر کی ایک ایمبولینس لے کر بھاگ گیا تاہم ایمبولینس کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز اسپتال کے خارجی راستے پر سیکیورٹی کے عملے نے مریض کو ایمبولینس کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ تیزی کے ساتھ وہاں سے نکل گیا۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مریض کو ایک ایمبولینس کے ساتھ اسپتال سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی ہلال احمر کے جدہ میں ترجمان عبداللہ ابو زید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال سے ایمبولینس چوری کیے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اسپتال میں موجود ایک مریض نے ایمبولینس باہر نکالا اور سیکیورٹی کے عملے کے روکنے کے باوجود اس نے گاڑی نہیں روکی۔

تاہم کچھ فاصلے پر وہ ایمبولینس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایمبولینس کو واپس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔