.

پانچ کتابوں کے مصنف مناظر فطرت کی فوٹو گرافی کے شوقین سعودی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک دیرینہ فوٹو گرافر نے20 سال پیشتر مناظر فطرت اور قدرتہ حیات کے دلفریب مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کا مشغلہ اپنایا۔ اس شوقِ تصویر سازی نے اسے آج پانچ کتابوں کا مصنف بنا دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بزرگ سعودی فوٹو گرافر محمد سلیمان الیوسفی نے بتایا کہ اس نے تصویر سازی کے شوق کا آغاز قدرتی حیات میں پرندوں کی تصاویر سے کیا۔ اس نے اپنے بیس سالہ فوٹو گرافی کے سفر کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی مقامات،فطری جمالیات،ک پرندوں اور کئی دوسری انواع کی تصاویر کو جمع کرنے کے بعد اس کا پاس تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جمع ہو گیا۔ اس میں ایک بڑا ذخیرہ صرف جنگلی حیات میں‌ مختلف نوع کے پرندوں پر مشتمل ہے۔

الیوسفی نے بتایا کہ اس نے فوٹو گرافی کا شوق پورا کرنے کے لیے سعودی عرب کے صحرائوں، جنگلوں، بیابانوں، پہاڑوں، میدانوں ،شہروں اور دیہاتوں کی خاک چھانی۔ اس طویل سفر میں اس نے قدرتی مقامات، پرندوں اور دیگر اقسام کی تصاویر پر مبنی پانچ کتابیں تصنیف کیں۔ انہیں رحلات بریہ، الطیور البریہ، حبائل الصحرا، ورواد الصحرا اور دلیل الصحرا شامل ہیں۔ ان کتابوں میں اس نے صحرائی میادنوں میں فطرت کے حسن اور قدرتی زندگی، ان کے ماحول، قدرتی جنگلی حیات کو لاحق خطرات اور جنگلی حیات سے متعلق سائنسی پہلو پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الیوسفی نے بتایا کہ پرندوں سے متعلق اپنی کتاب میں اس نے پرندوں کی 550 اقسام کی تصاویر اوران کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں مہاجر پرندے، سعودی عرب کی فضائوں سے گذرنے والے، موسم گرما، موسم سرما کے پرندے اور آوارہ پرندے شامل ہیں۔