سعودی عرب میں‌ کرونا کے نئے کیسوں میں ریکارڈ کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں جمعرات کے روز کرونا کے نئےے کیسز میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں‌ اضافہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 1402 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ 1775 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں صحت یاب ہونے کی شرح تقریبا 85 فیصد ہے۔

پچھلے مہینوں کے دوران وزارت صحت وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو نظرانداز کرنے کے خلاف مستقل انتباہ کرتی رہی ہے۔ شہریوں کو ماسک لگانے ، معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، اجتماعات پر پابندی اور ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں