ایران میں حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر حبیب دائود اور اس کی بیٹی مریم کو دن دیہاڑے دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام کو تہران کے شمال میں شاہراہ پاسداران انقلاب پر پیش آیا۔

Advertisement

مقامی صحافیوں نے بتایا کہ حبیب دائود اور اس کی بیٹی مریم کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ابو مہدی المہندس بلڈنگ کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حنملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ شاہراہ پاسداران انقلاب پر بوستان کوالنی میں پیش آیا۔مسلح افراد کی فائرنگ سے دونوں باپ بیٹی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے اس واقعے پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں