لبنان میں منگل کو بیروت میں ہونے والے خوف ناک دھماکے کے بعد لا پتا افراد کی تلاش اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ عوام کو اس الم ناک آفت کی تحقیقات کا انتظار ہے جب کہ گذشتہ روز میڈیا کی اسکرینوں پر واقعے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے مناظر چھائے رہے۔ غم زدہ متاثرین ملک کے سیاست دانوں اور حکمراں طبقے کو 150 سے زیادہ افراد کی موت کا ذمے دار ٹھہرا رہے تھے۔
لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 60 سے زیادہ افراد ابھی تک لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
لبنان انجمن ہلال احمر کے سکریٹری جنرل جارج کتانہ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر تلاش کا کام لبنانی فوج انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ تلاش کی کارروائیوں میں ان کی ٹیمیں ہمیشہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ رہتی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں 154 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں 25 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
علاوہ ازیں زخمیوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ان میں 120 کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ دھماکا بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں 6 سال سے موجودہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا تھا۔
بیروت دھماکے کو چار دن گزر جانے کے باوجود درجنوں لبنانی گھرانے اس بات کے منتظر ہیں کہ ریسکیو ٹیمیں ان کے پیاروں کے حوالے سے ایسی خوش خبری لے کر آئیں گی جس سے ان گھرانوں کو اطمینان نصیب ہو گا۔
بیروت دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف عوام کا غم و غصہ عروج پر ہے۔ ان جماعتوں میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ بھی شامل ہے جس پر ملک میں گزر گاہوں اور بندرگاہوں کا سیکورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
-
لبنان کی مشکل اور پیچیدہ صورت حال میں مدد کے لیے حاضر ہیں: احمد ابو الغیط
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط آج ہفتے کے روز بیروت پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں وہ لبنانی صدر میشل عون، وزیر اعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے ... مشرق وسطی -
فرانس کے زیر اہتمام لبنان ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کی جانب سے لبنان کی مدد کے لیے بُلائی گئی پیرس ڈونر کانفرنس میں بھر پور ... مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی لبنان کے لیے فوری انسانی امداد پیش کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد لبنان کے لیے ہنگامی طور پر انسانی امداد ... مشرق وسطی