امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کی جانب سے لبنان کی مدد کے لیے بُلائی گئی پیرس ڈونر کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے۔
ٹرمپ نے لبنانی صدر میشل عون کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ لبنان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فوری امداد بھیجی جائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ بیروت میں جو کچھ ہوا کچھ ہوا وہ ایک گھناؤنا دور رس اثرات مرتب کرنے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے لبنان کے لیے امریکی مدد پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا لبنان کو خوراک، ادویات دیگر سامان سے لدے تین طیارے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کےعلاوہ بھی ہم مزید اقدامات کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بات کی ہے۔ انھیں بھی لبنان سے بے حد محبت ہے اور مجھے لبنان کے بارے میں سخت احساس ہے اور ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم ہے جلد ہی لبنان کے لئے روانہ ہوگی۔
-
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ بیروت روانہ
آج جمعے کے روز شاہ سلمان امدادی مرکز کے زیر انتظام دو طیارے 120 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر لبنان کے دارالحکومت بیروت روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل سعودی ... مشرق وسطی -
دھماکے کے بعد "بیروت کی دُلہن" کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟
منگل کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت میں قیامت صغری برپا ہونے کے بعد سے اس ناگہانی آفت سے منسوب نت نئی کہانیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے ... مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں پر آنےوالے عالمی رد عمل کی حمایت کرتے ہیں:اٹلی
اٹلی کے وزیر خارجہ لوگی دی مایو نے جمعرات کی شام روم میں ' اے ایف پی 'کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پورے ... مشرق وسطی