سعودی عرب: سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی پر واپسی کے لیے تمام طبی حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام کے بعد ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دفاتر میں ملازمین کی واپسی کے ساتھ ساتھ کرونا وبا سے بچاو کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق اپنے 'ٹویٹر' اکائونٹ کے ذریعے پوسٹ کردہ ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ ملازمین کی تعطیلات کے بعد کام پر واپسی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میری اور میرے اطراف میں موجود لوگوں کی سلامتی میری ذمہ داری ہے' کا سلوگن اپنایا گیا ہے اور اس پر تمام ملازمین کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور ساتھ ہی ساتھ ماسک پہنیں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں