.

سعودی عرب میں 66 فی صد نوجوان غیر شادی شدہ ہیں: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مملکت میں نوجوانوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکارہ ادارہ برائے شماریات ' Gastat' کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں 66 فی صد نوجوان غیرشادی شدہ ہیں۔ مملکت کی 36 اعشاریہ 7 فیصد آبادی 15 سال سے 34 سال کے درمیان نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان میں 20 سال سے 24 سال کے درمیان نوجوان 27 اعشاریہہ 6 فی صد لڑکے ہیں جب کہ لڑکیوں کی تعداد بھی اتنی ہی بتائی جاتی ہے۔ 25 سے 29 سال کے نوجوانواں کا تناسب 26 اعشاریہ 2 فی صد، جب کہ بچوں اور نوجوانوں کا کل آبادی میں تناسب 67 فی صد ہے۔

اس تفصیلی رپورٹ میں سعودی عرب میں نوجوانوں کی عمریں، آبادی، تعداد، ان کے سماجی، اقتصادی، تعلیمی، طبی، ثقافتی اور تفریحی حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 34 سال کے 66 اعشاریہ 23 فی صد افراد غیر شادی شدہ ہیں۔ لڑکیوں اور لڑکوں کی تعداد ملا کر یہ تناسب 75 فی اعشاریہ چھ فی صد بنتا ہے۔ خواتین میں 15 سے 34 سال کی 50 اعشاریہ 4 فی صد خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ 25 سے 34 سال کی 43 عشاریہ ایک فی صد خواتین کنواری ہیں جب کہ اسی عمر میں شادی شدہ لڑکیوں کا تناسب 43 اعشاریہ 3 فی صد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 34 سال کے 5 اعشاریہ 5 فی صد نوجوان دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان میں بچوں کا تناسب 5 اعشاریہ 8 فی صد اور بچیوں کا 5 اعشاریہ 2 فی صد ہے۔ رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نوجوان لڑکیوں کی اکثریت اپنی جسمانی فٹنس کے لیے ورزش کا اہتمام کرتی ہے۔

سنہ 2007ء سے 2017ء کے درمیان 15 سے 34 سال کے نوجوانوں میں ناخواندگی کی شرح میں کمی آئی ہے۔
مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب میں 68 فی صد طلبا و طالبات کو حصول تعلیم میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں۔ سنہ 2019ء کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 99 اعشاریہ 8 فی صد بچے اسکول جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں موجود 15 سے 34 سال کے کل 1.489.520 افراد کسی کام کاج میں یا حصول تعلیم میں مصروف ہیں جن میں 47 فی صد سعودی شہری ہیں۔