.

لبنانی خاتون وزیر کے بھائی کی ٹی وی چینل کو نذرآتش کرنے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی حکومت کی ایک خاتون وزیر غادہ شریم جو کہ صدر میشل عون کے مقربین شمار کی جاتی ہیں کے بھائی نے ایک ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر کو نذرآتش کرنے اور اس میں کام کرنےوالے ایک ملازم کی ہڈیاں توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ غادہ شریم صدر میشل عون کی مقرب ہونے کے ساتھ ساتھ لبنانی حزب اللہ کی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے بھائی وسام شریم کا 'وٹس اپ' پر ایک دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس نے ٹی وی چینل 'MTV ' کے ہیڈ کواٹر پر حملہ کرنے اور اسے آگ لگانے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ اس چینل پر نشر ہونے والے پروگرام'صار الوقت' کے میزبان 56 سالہ مارسیل غانم کی ہڈیاں توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

ایک دوسرے بیان میں وسام شریم نے نیشنل فری گروپ کے حامی باسم العونین کو بھی ایسے ہی سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

دوسری طرف 'MTV ' کے ترجمان دھمکی آمیز بیان پر وسام شریم کو کہا ہے کہ چینل اپنی آزادانہ نشریات میں کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی صحافیوں اور ابلاغی اداروں کو خاموش کرانے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں مگر ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔