.

لیبی فوج نے اجرتی جنگجو بردار کشتی تباہ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کے حمایت یافتہ شامی جنگجووں کی ایک کشتی کو سمندر میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ کشتی پر کئی جنگجو سوار تھے۔

لیبیا سے شایع ہونے والے اخبار 'المرصد' کی رپورٹ کے مطاق ملک کے وسطی ساحلی علاقے کے قریب نیشنل آرمی نے ترکی سے آنے والے جنگجووں کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس میں‌ کشتی مکمل تباہ ہو گئی اور اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ جنگجووں‌ کی یہ کشتی ترکی سے شامی جنگجووں کو لے کر لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آ رہی تھی۔

لیبی فوج نے اس کشتی کو ممنوعہ سمندری علاقے میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لیبی فوج کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی پر 20 جنگجو سوار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں