.

سعودی عرب : جنوبی سرحد کے راستے ایک ٹن حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کوسٹ گارڈز نے جنوبی سرحد کے راستے ایک ٹن حشیش مملکت میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی کوسٹ گارڈز کے سرکاری ترجمان لیفٹننٹ کرنل مسفر القرینی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی دستوں کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے اہل کاروں نے جنوبی سرحد کے راستے حشیش کی ایک بڑی مقدار مملکت اسمگل کرنے کے منصوبے کا پتہ چلا لیا۔

القرینی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مشترکہ سیکورٹی منصوبے کے مطابق فوری طور پر مطلوبہ اقدامات کیے گئے۔ اس طرح اس مجرمانہ منصوبے کو ناکام بنا کر 948 کلو گرام حشیش ضبط کر لی گئی۔ ساتھ ہی اس منشیات کو وصول کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ ریاض صوبے سے تعلق رکھنے والا ایک شہری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں