سعودی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے علاقائی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے روسی ہم منصب سیرگی لافروف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزارء خارجہ کے درمیان رواں برس اکتوبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس کی تیاریوں، علاقائی تازہ صورت حال، عالمی امور دو طرفہ تعاون کےفروغ کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ رواں سال 'جی 20' اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ رواں سال کے اجلاس کے لیے'اکیسویں صدی میں سب کے لیے فائدہ اٹھانے کے مواقع' کا سلوگن تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کرونا کی عالمی وبا اور دیگر عالمی ایشوز پر غور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں