فرانس کا ایران سے لبنان میں‌غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر اور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت سے لبنان کی سالیمت اور استحکام مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔

فرانسیسی ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق صدر میکروں نے لبنان میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ لبنان کو اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکے۔ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کسی غیرملکی قوت کا ہاتھ نہیں‌ ہونا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے لبنانی عوام کی امداد کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے قائم کردہ فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بیروت کی مدد کی جا سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ بھی رابطے میں لبنان کی صورت حال پر بات چیت کی۔ انہو‌ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو لبنان اور پورے خطے میں استحکام کے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں