امریکی مرکزی کمان کے اعلان کے مطابق ایرانی افواج نے بین الاقوامی پانی میں کارروائی کرتے ہوئے "ویلا" نامی ایک بحری جہاز پر چڑھائی کر دی۔ اس آپریشن میں ایرانی فورسز کو دو بحری جہازوں اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی معاونت حاصل تھی۔
امریکی مرکزی کمان نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی۔ وڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر ایک بحری جہاز کے اوپر فضا میں معلق نظر آ رہا ہے اور متعدد افراد جہاز کے عرشے پر اترتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Today in international waters, Iranian forces, including two ships and an Iranian "Sea King" helicopter, overtook and boarded a ship called the 'Wila.' pic.twitter.com/455UQ5jwHT
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 12, 2020
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایرانی فورسز نے دو بحری جہازوں اور ایک ایرانی ساختہ"Sea King" ہیلی کاپٹر کے ساتھ آج (بدھ کے روز) ایک بحری جہاز پر دھاوا بول دیا۔ بین الاقوامی پانی میں موجود اس بحری جہاز کا نام Wila ہے۔
تہران کی جانب سے ابھی تک سرکاری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔