سعودی عرب میں کرونا کے 1482 نئے کیسز کی تصدیق، 3124 صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1482 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مزید 3124 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 34 مریض دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والے کرونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار 393 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں بدھ کو مملکت میں کرونا کے 1569 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت کرونا مریضوں کو ویکسین دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں