فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف قائم اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ حملوں اور آتش گیر غباروں کے دوبارہ حملوں کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی حکمراں 'حماس' کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں جنوبی غزہ سے اسرائیل پر آتش گیر مواد سے بھرپور غبارے پھینکے گئے جس کے نتیجے میں عبرانی ریاست کے علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیاروں، فوجی ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کی مدد سے غزہ میں حماس کے نیول ڈیفنس سسٹم اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی پٹی سے آتش گیر غبارے چھوڑے جانے پر اسرائیل کا رد عمل ہے۔
ادھر فلسطینی ہلال احمر کےمطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ میں ایک حملہ خاتون اور ایک تین سالہ بچہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کے آتش گیرغباروں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر فضائی اور زمینی حملے
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بدھ کو حماس کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔اس نے یہ حملہ غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب آتش گیر غبارے چھوڑے ... مشرق وسطی -
غزہ پٹی سے داغا جانے والا راکٹ تباہ کر دیا : اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس نے اتوار کی شب غزہ پٹی میں مسلح عناصر کی جانب سے داغا جانے والا راکٹ فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کا نایاب ... مشرق وسطی -
غزہ : حماس کے مفرور کمانڈر نے اسرائیل کو تنظیم کی قیادت کے بارے میں تفصیلات منتقل کیں
العربیہ کو خصوصی ذرائع کے حوالے سے اسرائیل فرار ہونے والے حماس تنظیم کے کمانڈر کے بارے میں نئی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ... مشرق وسطی