اقوام متحدہ کی بیروت دھماکوں کے بعد لبنان کے لیے 565 ملین ڈٌالر کی فوری امداد کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے 10 دن بعد اقوام متحدہ نے لبنان کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 565 ملین ڈالر کی امداد جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان دھماکوں میں کم از کم 171 افراد ہلاک اور 6،500 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے لبنان کو بحالی اور تعمیر کے لیے فوری طور پر انسانی امداد سے فراہم کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس حوالے سے عالمی برادری اور امداد دینے والے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لبنان کے لیے فوری طور پر 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کریں۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ عطیات سے اناج کی فراہمی، خوراک اور راشن کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہنگامی امداد سے متاثرہ لوگوں کو طبی سہولیات، ادویات اور دیگر ضروریات پر صرف کیا جائے گا۔ گھروں اور رہائشی تنصیبات کی فوری مرمت بھی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس ان کے گھروں میں لایا جاسکے۔

بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کے ہائوسنگ کوآرڈینیٹر نجات رشدی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لوگوں بحالی اورتعمیر نو کے بعد دوبارہ آباد کاری کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لبنان کے عوام کے ساتھ اپنی مستقل وابستگی کا مظاہرہ کرے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیروت دھماکوں سے متاثر ہونے والے شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے بھی مدد فراہم کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں