.

ایردوآن ہمارے دوست مصر کو دشمن بنا دیں گے : ترک اپوزیشن لیڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں اپوزیشن لیڈر اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اولو کی یہ تنقید ایردوآن کی جانب سے ملک میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پر کی گئی نکتہ چینی کے جواب میں سامنے آئی ہے۔

ہفتے کے روز کی گئی ٹویٹ میں قلیچ دار اولو نے ایردوآن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ وزارت خارجہ کو معطل کر کے اسے ناکارہ بنا دیں گے ، آپ رشوت لینے والوں کو سفیر بنا دیں گے ، آپ ہمارے پرانے دوست ملک مصر کو دشمن قرار دیں گے اور اس سماج کے دولہا (وزیر خزانہ اور ایردوآن کا داماد بیرات البیرق) یہ اعلان کر دیں گے کہ بحیرہ روم کے مشرق میں ابھی تک کوئی سنجیدہ ذخائر نہیں پائے جاتے"۔

قلیچ دار اولو نے مزید کہا کہ "آپ بنا کسی شرمندگی اور ہچکچاہٹ کے ریپبلکن پیپلز پارٹی کو ملامت کا نشانہ بنائیں گے ،،، اس طرح کی لا پروائی تاریخ کبھی قلم بند نہیں کرے گی"۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایردوآن کا کہنا تھا کہ "ریپبلکن پیپلز پارٹی یونانی میڈیا کی زبان بول رہی ہے ... کمال قلیچ دار کی شرکت سے ترکی کو نہیں چلایا جا سکتا"۔