.

عراق: بغداد کے التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فوج نے بتایا ہے کہ کل ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں قائم التاجی فوجی اڈے پر تین راکٹ حملے کیے گئے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق التاجی فوجی اڈے پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا۔ التاجی فوجی اڈہ بغداد کے شمال میں واقع ہے اور اس میں تعینات فوجیوں میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ اس فوجی اڈے پر راکٹوں سے یہ پہلا حملہ نہیں۔ پچھلے مہینے بھی اسی طرح کے میزائل حملے کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی میڈیا سیل نے تصدیق کی تھی کہ کیمپ پر 3 کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ راکٹ عراقی فوجی دستوں کی تنصیبات پر گرے۔

سیکیورٹی سیل نے بتایا کہ ایک راکٹ سبع البور کے علاقے سے داغا گیا جو فوجی اڈے پر پندرہویں آرمی ایوی ایشن اسکواڈرن پر گرا جس سے فوج کے ایک طیارے کو بڑا نقصان پہنچا۔ دوسرا راکٹ توپ خانے اور اسلحہ ساز فیکٹری پر گرا جس سے مادی نقصان ہوا۔ جبکہ تیسرا راکٹ فوج کے ہوابازی کے دوسرے اسکواڈرن میں گرا جو پھٹا نہیں۔