یمن میں القاعدہ نے ڈاکٹرکو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی البیضا گورنری میں ہفتے کے روز القاعدہ کے جنگجووں نے ایک ڈاکٹر کو پھانسی دے کر اسے جان سے مار ڈالا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ القاعدہ کے جنگجووں‌ نے ایک ڈینٹل 40 سالہ ڈاکٹر مطہرمحمد سیف الیوسفی کو تنظیم کے خلاف جاسوسی کے الزام میں پکڑ رکھا تھا۔ مقتول ڈاکٹر الیوسفی کا تعلق تعز گورنری سے بتایا جاتا ہے۔

Advertisement

القاعدہ عناصر نے ڈاکٹر کو البیضا گورنری کے الصومعہ ڈاریکٹوریٹ میں پھانسی دے کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش ایک دیوار کے ساتھ لٹکا دی۔

الیوسفی البیضا میں ایک ڈینیٹل ڈاکٹر تھے۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بغاوت کے بعد القاعدہ اور اس طرح کے دوسرے شدت پسند عناصر کو اپنی کارروائیاں آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں