قطر اور ترکی کا لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انقرہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت پیر کے روز بتایا ہے کہ قطر اور ترکی کے ساتھ طے پائے سہ فریقی معاہدے میں طرابلس کی فوجی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کلہ قطر اور ترکی کی جانب سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھنے کا اعلان ملک میں‌ جاری محاذ آرائی کو بھڑکانے، تنازعات کو فروغ دینے ، جنگ بندی اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔

Advertisement

الوفاق وزارت دفاع کے سیکرٹری اطلاعات صلاح الدین النمروش نے قطری وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اور ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قطری اور ترک وزرا دفاع کے دورہ طرابلس کے موقعے پر ہوئی۔ دونوں‌ ملکوں‌ نے لیبیا میں اپنی حلیف قومی وفاق حکومت کی ہرممکن فوجی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

لیبی سیکٹری اطلاعات نے بتایا کہ لیبی فوج کی عسکری تربیت کے لیے ہمارے فوجویں کو قطر اور ترکی کے فوجی مشیروں کی طرف سے رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔

لوفاق کے عہدیدار نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ سیاسی مذاکرات ہی لیبیا کے بحران کا واحد حل ہے اور اس راستے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے جو ملک میں استحکام کو بڑھا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں