متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کی ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی امارات کی سلامتی ہے۔ ابو ظبی الریاض کے ساتھ مل کر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی بیخ کنی کی مہم جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے گذشتہ روز بتایا کہ انہوں‌ نے حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر داغا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔ اس میزائل سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی گئی تھی۔

Advertisement

پیر کو وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے شہریوں کے خلاف ہونے والے ان دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کی تجدید کی۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی امارات کی سلامتی کا جزو ہے۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹںے کے لیے متحدہ عرب امارات ہمشیہ ساتھ رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے حملوں کا تسلسل حوثی بغاوت سے خطے کو درپیش خطرے کی نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے نئے ثبوت ملتے ہیں کہ یہ ملیشیا خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کرنے والے اتحاد نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں سویلین شہریوں کی طرف دہشت گرد حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کر کے شہریوں کو باہی سے بچا لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں