سعودی نائب وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے پاکستان آرمی چیف کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیئرمین آف دی جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے دورے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ اس موقعے پر برادر ممالک کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر عسکری اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی افواج کے سرابرہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، مشیر وزیر دفاع میجر جنرل انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔

شہرادہ خالد بن سلمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'میں نے آج اپنے برادر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ملاقات کی۔ ہم نے سعودی اور پاکستان کےدوطرفہ تعلقات، عسکری تعاون اورعلاقائی امن کے تحفظ کے لیے دونوں ملکوں کے مشترکہ تصور پر بات چیت کی۔'

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے پہلے پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی افواج کے چیفس آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے وفد نےملاقات کی تھی۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ 'جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف کا ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خیر مقدم کیا ہے۔'پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیئرمین آف دی جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں