ایران پر ہتھیاروں کی پابندی میں عدم توسیع سے مزید تباہی ہو گی : سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی جائے۔ مملکت نے باور کرایا ہے کہ ایران پر عائد روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کے ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کے نتیجے میں مزید تباہی اور بربادی سامنے آئے گی۔

یہ موقف منگل کے روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں سامنے آیا۔ وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

اجلاس میں لبنان میں برادر عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد امداد پیش کرنے کے حوالے سے شاہ سلمان کی ہدایات کو گراں قدر قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے شاہ سلمان امدادی مرکز نے سعودی عرب سے لبنان تک فضائی پُل قائم کر دیا۔

کایبنہ میں سوڈان کے دوست ممالک کے آٹھویں اجلاس کے اختتام پر جاری بیان اور اعلان پر روشنی ڈالی گئی۔ وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔ اجلاس کے شرکاء ممالک نے سوڈان کی خود مختاری اور آزادی کے احترام اور ایک جامع امن تک پہنچنے کے لیے تنازع کی وجوہات کا علاج کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسی طرح کابینہ نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ مملکت سعودی عرب ،،، یمن میں امن و استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی شدید خواہش رکھتی ہے۔ یمنی حکومت اور جنوبی علاقوں کی عبوری کونسل کے درمیان دستخظ ہونے والے "ریاض معاہدے" پر عمل درامد تیز بنانے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پیش کیا گیا نیا طریقہ کار اس بات کا غماز ہے کہ مملکت نومبر 2019 میں طے پانے والے اس معاہدے کو ثابت قدمی کے ساتھ تھامے ہوئے ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین، سلطنت عُمان اور عراق میں توانائی کے وزراء کی جانب سے جاری مشترکہ بیان بھی زیر بحث آیا۔ ان وزراء نے پٹرول کی عالمی منڈی میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور باور کرایا کہ وہ اوپیک پلس کے معاہدے کے مکمل طور پر پابند رہیں گے.

مقبول خبریں اہم خبریں