تصاویر کے آئینے میں : سعودی عرب میں طائف کے سحر انگیز قدرتی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

طائف شہر کو سعودی عرب میں موسم گرما میں وقت گزارنے کے لیے اہم ترین تفریحی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ٹھنڈی اور برساتی فضاؤں کو تلاش کرنے والے سیاحوں کے لیے پر کشش ماحول ہے۔

KSA: Nature Beauty
Advertisement

سعودی کیمرہ مین ولید الطلحی نے طائف شہر میں پہاڑوں اور وادیوں کے بیچ نقل و حرکت کے دوران وہاں کے حسین قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں ان سحر انگیز تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

KSA: Nature Beauty

الطلحی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "میں نے 2015ء سے تصویر کشی اور عکس بندی کے مشغلے کا آغاز کیا۔ ابتدائی طور پر میں نے موبائل کیمرے کو استعمال کیا۔ یہاں تک کہ میں نے پروفیشنل کیمرا لے لیا اور پھر کچھ نیا کرنے کی شروعات کی۔ میں نے اپنے فوٹوگرافی کے ماہر دوستوں سے تجربہ اور معاونت حاصل کی اور قدرتی مناظر کی تصویر کشی میں مہارت حاصل کر لی۔ مجھے اس سمت کے تعین سے عشق ہو گیا جو وطن کے جمال کو دنیا تک پہنچانے میں میرا مدد گار ثابت ہو رہا ہے"۔

KSA: Nature Beauty

ولید الطلحی نے مزید بتایا کہ "میری طائف کی بنائی ہوئی متعدد تصاویر معروف جریدے نیشنل جیوگرافک (عربی) میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان تصاویر کو سعودی عرب میں اور اس کے بیرون بہت سے لوگوں کو پسندیدگی حاصل ہوئی۔ اب میری خواہش ہے کہ ایک نمائش کا انعقاد کروں جہاں طائف کے گلاب کے حوالے سے میری کئی تصاویر رکھی جائیں ،،، تا کہ تمام لوگ طائف کے قدرتی مناظر کا مشاہدہ کر سکیں"۔

KSA: Nature Beauty

طائف شہر کو اس کی خوب صورتی ، سحر انگیز قدرتی مناظر اور معتدل آب و ہوا کے پیش نظر "پُر فضا مقامات کی دلہن" اور "گلاب کا شہر" جیسے خطابات سے نوازا گیا ہے۔

KSA: Nature Beauty

مقبول خبریں اہم خبریں