سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے ذریعے 5 کروڑ ریال بیرون ملک منتقل کرنے والا گروہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے بتایا ہے کہ حکام نے منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طریقے سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث ایک 8 رکنی گینگ کا پتا چلانے کے بعد اس گروپ کو کچل دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے 8 رکنی منی لانڈرنگ گینگ کو پکڑ لیا ہے۔ اس گروپ میں شامل 5 افراد کا تعلق سوڈان اور تین کا سعودی عرب سے ہے۔ یہ عناصر اپنے ناموں پر رجسٹرڈ تنظیموں کے ذریعے بنکوں سے بیرون ملک رقوم منتقل کر رہے تھے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ملزمان نے 5 کروڑ ریال کی رقوم بیرون ملک منتقل کی جب کہ ان کے قبضے سے دو کڑوڑ ریال کی رقم قبضے میں لی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات شورع کردی گئی ہیں۔ ان کے خلاف جلد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں