سلطنت عُمان کے فرمانروا کی خادم الحرمین الشریفین سے ٹیلیفون پر بات چیت
شاہ سلمان کا سلطنت عُمان کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار
خلیجی ریاست سلطنت عُمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور نے کل بدھ کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے ایک بیان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے فون کال کے دوران برادر ملک سلطنت عُمان کے لیے اپنی نیک تمنئوں کا اظہار کیا۔ دونوں رہ نماوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے اور عالمی صورت حال اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری طرف سلطنت عُمان کے فرمانروا نے بھی سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ عُمان سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔