گاڑی کی فروخت پر فلسطینی سفیر کو ایف بی آر کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیراحمد جواد اے ربیع نے اپنی گاڑی کو ضبط کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو [ایف بی آر] نے 4 اگست کو گاڑی فروخت کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔

فلسطین کے سفیر احمد جواد اے ربیع نے سفارتی استثنیٰ کے تحت پاکستان درآمد کی جانے والی اپنی گاڑی ضبط کرنے کو چیلنج کیا ہے۔احمد جواد ربیع نے ایف بی آر کے ذریعے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو بھی چیلنج کیا۔

Advertisement

بدھ کے روز سفیر کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اس درخواست کی سماعت (آج) جمعرات کو کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں