یمنی فوج اور عرب اتحاد کے مشترکہ آپریشن میں 60 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے بدھ کی شام بتایا کی سرکاری فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے وسط میں البیضا گورنری میں واقع قانیہ کے محاذ پر جاری آپریشن میں کم سے کم 60 حوثی باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کارروائی میں درجنوں باغی زخمی ہوئے ہیں جب کی متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن میں ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

البیضا محاذ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبد الربیع الاصبحی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغی گورنری کے شمال میں واقع قانیہ کے مقام پر پہاڑوں میں ایک مہلک جال میں پھنس گئے۔ اس کارروائی میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن میں یمنی فوجی دستوں کے ساتھ عرب اتحاد کے طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

Advertisement

بریگیڈیئر جنرل الاصبحی نے یمنی مسلح افواج کے میڈیا سنٹر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی فوج اور مزاحمتی دستوں نے حوثی باغیوں کو ختم کرنے کے لیے گذشتہ ادوار کے دوران قانیہ کے محاذ پر متعدد فوجی کاروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں بھی دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے ہیروز کے زمینی اور اتحادی فوج کےفضائی حملوں صرف دو دن (منگل اور بدھ) کے دوران حوثیوں کے 60 جنگجو اور درجنوں درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں