لیبیا میں عوام قومی وفاق حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

حکومت نواز ملیشیا کی نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں ابتر معاشی حالت اور امن و امان خراب صورت حال کے خلاف کل جمعرات کو مختلف شہروں میں قومی وفاق حکومت کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر حکومت نواز ملیشیا کی طرف سے پرامن اور نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں‌ چلائی گئیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا میں قوم وفاق حکومت کے خلاف شہریوں کے احتجاج اور ملیشیا کی طرف سے مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

Advertisement

سول سوسائٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ الزاویہ شہر میں حکومت کی بدانتظامی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر حکومت کے حامی محمد بحرون المعروف 'الفار' کے زیرکمان ملیشیا نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے احتجاج کا مقصد حکومت کی بدانتظامی، معاشی ابتری اور امن وامان کی بحالی میں ناکامی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قومی وفاق حکومت کے خلاف اور وزیراعظم فائز السراج کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ملک میں موجود غیرملکی دہشت گردوں اور اجرتی جنگجووں‌ کو نکال باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ لیبیا کے شہر الزاویہ سمیت کئی دوسرے شہروں میں سرکاری ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس پر شہری سراپا حتجاج ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں