یمنی حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور بمبار ڈرون حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون جوابی کارروائی میں تباہ کر دیے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ نجران ہی میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون طیارہ بھی بھیجا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں‌ کی طرف سے یہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارہ دارالحکومت صنعا سے سعودی عرب کے جنوب میں دہشت گردی کے مقصد کے لیے داغے تھے تاہم عرب اتحاد اور سعودی محکمہ دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں