لبنان کے شمالی علاقے میں مسلح کارسواروں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے شمالی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال میں واقع گاؤں کفتون میں ایک میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔اس کار کو مقتولین نے روکنے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ بعد میں یہ کار ایک ویران جگہ پر کھڑی ملی ہے۔اس میں ایک بندوق پڑی ملی ہے،اس کے ساتھ ایک سائلنسر لگا ہوا تھا۔اس کے علاوہ ایک چھوٹی دھماکا خیز ڈیوائس اور بجلی کا تار ملا ہے۔

فائرنگ سے دو افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے تھے اور تیسرا بعد میں اسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجوہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں