.

سعودی عرب: مقامی سیاحتی پروگرام کے تحت 'الکروز' سیاحتی جہازوں کی ضبا بندرگاہ پرآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مقامی سطح پر اندرون ملک سیاحتی پروگرام کے تحت'الکروز' نامی سیاحتی جہازوں پر مشتمل ایک گروپ مختلف بندرگاہوں سے ہوتا ہوا ضبا بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کے روز 'سلور سپرٹ' نامی بحری سیاحتی جہاز سیاحوں کی بڑی تعداد کو لیے ضبا بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے۔ بندرگاہ پر جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان پر موجود شہریوں کو سیرو سیاحت کا موقع فراہم کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے رواں سال 'موسم گرما میں سمندر کی سیر' کے عنوان سے سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے۔

سیاحتی پروگرام کے تحت بحری جہازوں کے سیاحتی سفر کا آغاز شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کی شاہ عبداللہ بندرگاہ سے ہوا۔ اس سیاحتی ٹور میں سیاح تجارتی بندرگاہ ینبع سے نیوم میں جزیرہ سندالا تک سفر کریں گے۔ اس دوران سیاحوں کو تمام طبی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔