سعودی کابینہ کا لیبیا میں متحارب فریقین میں سیاسی مذاکرات پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی کابینہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی اور سیاسی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ‌ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں لیبیا کی داخلی صورت حال پر غور کے ساتھ ساتھ برادر ملک میں جاری لڑائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب لیبیا میں غیرملکی مداخلت کی تمام شکلوں کو مسترد کرتے ہوئے لیبیا کی نمائندگی کرنے والے فریقین کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت سے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

بیان میں لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی صدارتی کونسل اور پارلیمنٹ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔
اجلاس میں عرب خطے اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں یمن کے حوثی باغیوں کی طر ف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور بمبار ڈرون طیاروں‌ کے ذریعے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں مملکت میں‌ کرونا کی وبا اور اس پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں