اسرائیل اور جرمنی کا ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نے کل جمعرات کو برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات میں خطے میں ایران کے خریبی کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اشکنازی نے اپنے جرمن ہم منصب کو باور کرایا کہ ایران خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کو پامال کر رہا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی وزیرخارجہ اشکنازی برلن میں یورپی یونین کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Advertisement

اشکنازی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے ہائیکو ماس سے خطے کی صورتحال اور ایران کی طرف سے علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں، لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے اشکنازی نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران پر عاید اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی جانی چاہیئے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی ابھی بھی 2015 کے جوہری معاہدے کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا ایک بہترین طریقہ سمجھتا ہے۔

برلن میں اشکنازی نے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اسےمزید جدید اسلحہ حاصل کرنے اور مشرق وسطی میں اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپی ممالک سے بھی ایران کے حوالے سے موثر اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔

ہائیکو ماس نے کہا کہ ہم ایران پر اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کے لیے ایک سفارتی حل پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں