غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے: قطری سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کے لیے قطری سفیر محمد العمادی نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے بارے میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ اعلی سطح پر رابطے غزہ پٹی کے سلسلے میں ہو رہے ہیں۔

قطری سفیر محمد العمادی منگل کو اسرائیل پہنچے اور غزہ میں داخلے سے قبل اسرائیلی حکام سے ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا کی اطلاع کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج ، موساد اور شن بیٹ (جنرل سیکیورٹی سروس) کے ایک سکیورٹی وفد نے قطری حکام سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے دوحہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج میں سدرن بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ہرزی ہالوی نے حال ہی میں دوحا کا دورہ کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران اسرائیلی حکام نے قطر کے ساتھ غزہ میں حماس رہ نمائوں اسماعیل ھنیہ اور دیگر کے ساتھ طے پائی جنگ بندی کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں