بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کی پہلی تصویر میں نظر آنے والے کنٹینر کا معمّہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بدھ کے روز لبنان کے ایک ٹی وی چینل MTV پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں ذخیرہ کیے گئے امونیم نائٹریٹ کی پہلی تصویر دکھائی گئی۔ اس امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں 4 اگست کی سہ پہر خوف ناک دھماکا ہوا تھا۔ تصویر میں ایک کنٹینر بھی نظر آ رہا ہے جو عموما سامان رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم اس کنٹینر میں تالا پڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور بندرگاہ کے حکام کے سوا کسی کو نہیں معلوم کہ کنٹینر میں کیا ہے۔ لبنان ٹی وی کے پروگرام میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے پاس موجود دستاویزات کے ذریعے کنٹینر میں موجود سامان کے بارے میں عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔

مذکورہ ٹی وی چینل کے پروگرام "باسم الشعب" میں شریک ایک شخصیت نے امونیم نائٹریٹ کے دھماکے سے قبل گودام کی تصاویر پیش کیں جن میں بعض بلیک اینڈ وائٹ بھی تھیں۔ گودام میں 2750 ٹن دھماکا خیز امونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا۔ تاہم اس کے علاوہ گودام میں اطراف میں لکڑی کے بورڈز اور کارٹن بھی رکھے نظر آ رہے ہیں۔ ان میں شائد وہ پھلجڑیاں تھیں جو پہلے جل اٹھیں اور پھر ان کے جلنے سے گودام میں خوف ناک دھماکا ہوا۔

پروگرام میں تصویر پیش کرنے والی شخصیت نے مطالبہ کیا کہ بندرگاہ پر کسٹم حکام اس کنٹینر کے اندر موجود سامان یا اشیاء کے بارے میں بتائیں۔ یہ کنٹینر ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

لبنان کی ایک نیوز ویب سائٹ lebanon debate نے گذشتہ روز گودام کے اندر کی پہلی تصویر نشر کی تھی۔ تاہم اس تصویر کا ذریعہ نہیں بتایا گیا۔ تصویر میں امونیم نائٹریٹ کی پیک شدہ بوریاں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے بائیں جانب بکس اور لکڑی کے بورڈز اور شیٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ ہمیں تصویر میں سرخ رنگ سے دو حروفLD بھی ملتے ہیں جو کہ مذکورہ ویب سائٹ کے نام کے پہلے دو حروف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں