مصر : الاخوان کے ایک اہم مفرور رہ نما کی گرفتاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں سیکورٹی فورسز نے آج جمعے کو علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے الاخوان المسلمون تنظیم کے مفرور رہ نما محمود عزت کو گرفتار کر لیا۔ الاخوان کے مرشدِ عام کے ناظم الامور محمود قاہرہ کے مشرق میں ایک رہائشی علاقے میں واقع اپارٹمنٹ میں چھپے ہوئے تھے۔

کارروائی کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء میں محمود عزت اور ترکی میں الاخوان کی قیادت کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کے کاغذات شامل ہیں۔ الاخوان کے رہ نما کے ساتھ تحقیقات کے لیے ایک اعلی سطح کی سیکورٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی اعلی استغاثہ سے اجازت کے بعد مذکورہ علاقے میں چھاپا مار کر الاخوانی رہ نما کو پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس جگہ سے متعدد کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ان تمام آلات پر پاسورڈز اور کوڈز موجود تھے تا کہ محمود عزت اور الاخوان کی بیرون ملک قیادت کے درمیان خط و کتابت اور رابطوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں بعد دیگر کاغذات بھی ملے جن میں اس تنظیم کے بعض تخریبی منصوبوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

بیان کے مطابق دہشت گرد رہ نما محمود عزت کا شمار الاخوان تنظیم کے پہلے مسلح ونگ کی تشکیل کے ذمے دار کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ 30 جنوری 2013ء کو مصر میں آنے والے انقلاب کے بعد ملک میں الاخوان کی دہشت گردانہ اور تخریبی کارروائیوں کے نگراں رہے۔ ان کارروائیوں میں اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کی ہلاکتیں اور متعدد دھماکے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں