بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اندر فوجی اڈے پر 4 راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے میں موجود ایک فوجی اڈے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روزامریکی سفارت خانے کے اندر واقع فوجی اڈے پر کم سے کم چار کاتیوشا راکٹ داغے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Advertisement

ادھر عراق میں الحلہ اور الدیوانیہ کے مقامات کے درمیان ایک امریکی فوجی کانوائے پر بم حملہ کیا گیا۔

عراقی فوج کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بغداد کے گرین زون میں تین کاتیوشا راکٹ داغے گئے تھے۔

قبل ازیں جمعرات کو بھی گرین زون میں ایک راکٹ حملے کی اطلاع ملی تھی۔

گرین زون میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں مادی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع گرین زون کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے حساس علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے علاوہ حکومت کے کئی ہیڈ کواٹر قائم ہیں۔ گذشتہ کئی ماہ سے یہ علاقہ مسلح گروپوں کے راکٹ حملوں کے نشانے پر ہے۔ امریکا کا دعویٰ ہے کہ گرین زون میں امریکی تنصیبات پرحملوں میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں