حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا العربیہ اور الحدث کے بائیکاٹ کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

وہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورا کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے سامنے براہِ راست تقریر کررہے تھے۔

Advertisement

حسن نصراللہ نے کہا کہ ’’ وہ زہرناکی پھیلانے کے لیے رقوم دیتے ہیں اورحزب اللہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور توہین کے معاملے میں تو جھوٹ سے بھی بہت آگے چلے جاتے ہیں۔‘‘

انھوں نے اپنی تقریر میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے علاوہ یو اے ای کے اسکائی نیوزعربیہ کا نام لیا ہے اور انھیں اپنی تنظیم کا مخالف قرار دیتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں