.

کرد عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں دو ترک فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل ہفتے کے روز ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ جنوب مشرقی ریاست ایگری میں کرد عسکریت پسند گروپ 'پی کے کے۔ کے جنگجووں کے ساتھ جھڑپوں میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پی کے کے (کردستان ورکرز پارٹی) کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ایرانی سرحد پر واقع دوگو بیازید علاقے میں ترکی کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔

وزارت دفاع کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
ترکی نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ترک افواج جنوبی اور مشرقی ترکی میں لرد اکثریت والے علاقوں اور شمالی عراق میں اور ترکی کی سرحد سے متصل کرد جنگجووں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔