ترک خاتون اینکر پروگرام کی براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش کرگر پڑیں:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے 'ٹی آر ٹی' ٹیلی ویژن چینل کی ایک خاتون میزبان 'Nilgün Balkaç' براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑیں اور یہ منظر پوری دنیا میں دیکھا گیا۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل کی پیش کارہ Nilgün Balkaç آج سے 98 سال قبل یونا کے ساتھ ہونے والی ایک لڑائی میں ترک فوج کی 'فتح' کی یاد میں براہ راست پروگرام کر رہی تھیں۔ ترکی میں اس جنگ کو 'معرکہ دومولوبونار' نام دیا جاتا ہے جس میں ترک فوج کو یونانی فوج پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ یہ لڑائی سنہ 1919ء سے 1922ء تک کمال اتا ترک کی قیادت میں ترکی کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی جنگ کاحصہ تھی۔

ترک خاتون ٹی وی میزبان کی براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش ہو کر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ خیال رہے کہ اکاون سالہ پیشکارہ بالکاش ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل 'ٹی آر ٹی' کی میں ایک شو کی میزبان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں