قطر کی دہشت گردی کی پشت پناہی کے باعث دوحا کا بائیکاٹ کرنا پڑا: متحدہ عرب امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر کا بائیکاٹ دوحا کی دہشت گردی کی حمایت اور پشت پناہی کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہالینڈ میں امارات کی خاتون سفیرہ حصہ عبداللہ العتیبہ نے ایک بیان میں‌ کہا کہ قطر کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت نے دوسرے خلیجی ملکوں قطر کے بائیکاٹ پر مجبور کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امارات کی کوشش ہے کہ دوحا حکومت کے بائیکاٹ کے کم سے کم منفی اثرات قطری عوام پر مرتب ہوں‌۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے بائیکاٹ کے حوالے سے امارات کے اقدامات نسلی امتیازات کے دائرے میں نہیں آتے۔

حصہ عبداللہ نے کہا کہ ابو ظبی کی کوشش ہے کہ قطر کے بائیکاٹ سے قطری شہریوں پر کم سے کم منفی اثرات مرتب ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ امارات نے قطری شہریوں کی میزبانی کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ قطری شہریوں کے لیے امارات کے دروازے کھلے ہیں۔ وہ امارات کا سفر کر سکتے ہیں اور یہاں قیام کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں