محمد بن سلمان اور جیرڈ کشنر کے درمیان خطے میں امن عمل کے امکانات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری اور تمام شعبوں میں اس کی مضبوطی کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں خطے کا امن و استحکام اور عالمی امن و سلامتی جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

اسی طرح خطے میں امن عمل کے مستقبل میں کامیابی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ منصفانی اور مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں