بحرین نے جی سی سی کے رکن ملکوں کے شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین نے خلیج تعاون کونسل ’’جی سی سی‘‘ کے شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کی آمد پر پابندی اٹھالی ہے۔ جمعے سے عمل درآمد جمعہ سے شروع ہو گیا ہے۔

بحرینی ایئرپورٹ کے حکام نے کہا کہ جمعہ 4 ستمبر سے جی سی سی ممالک کے شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کے لیے بحرین آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے ملکوں کے شہری بھی بحرین آ سکیں گے جنہیں ائیر پورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر ویزے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

Advertisement

بحرینی ہوائی اڈے کے حکام نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بحرین آنے وا لے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ان کے خرچ پر ہوگا۔ بحرین پہنچنے والوں کو کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ اس کی پابندی ہر ایک کو کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کئی ماہ سے بحرین میں آمد ورفت پر پابندی لگی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں