لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اگست کے اوائل میں ہونے والے دھماکوںکے بعد حکام نے ملبے کے نیچے سے دھماکہ خیز مواد امونیم نائٹریٹ کی مزید 4 ٹن مقدار برآمد کی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد بیگوں میں ڈالا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بندرگاہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے امونیم نائٹریٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ انجینئرنگ رجمنٹ کے یونٹوں نے فوج کے بلاسٹنگ زون میں دھماکہ سے تباہ کردی۔
جمعرات کی شام لبنانی فوج نے انکشاف کیا کہ اسے بیروت بندرگاہ کے دروازے کے قریب چار کنٹینروں کے اندر بھاری مقدار میں امونیم نائٹریٹ ملی ہے جو 4 اگست کے دھماکے سے عمارتوں کے ملبے تلے دب گیا تھا۔ چار اگست کو بیروت بندرگاہ پرہونے والے خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں 191 افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔
بیروت پورٹ مینجمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل باسم القیسی نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ دھماکا خیز مواد پر مشتمل دیگر کنٹینرز بھی موجود ہیں۔ ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے متعلقہ افراد کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ کسٹم حکام کے ساتھ مل کر مزید دھماکہ خیز مواد کی تلاش کریں۔
-
لبنان : بیروت میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں
لبنان میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد دارالحکومت بیروت میں ایک مرتبہ پھر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ شہر کے وسط میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ... مشرق وسطی -
فرانس کے صدر بین الاقوامی مشن کے ساتھ آج بیروت پہنچ رہے ہیں
فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں آج پیر کی شام لبنان کا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔ ماکروں کے دورے کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ اُن اقدامات کے بارے ... مشرق وسطی -
بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کی پہلی تصویر میں نظر آنے والے کنٹینر کا معمّہ
بدھ کے روز لبنان کے ایک ٹی وی چینل MTV پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں ذخیرہ کیے گئے امونیم نائٹریٹ کی پہلی ... مشرق وسطی