یمن میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کی شمال مشرقی گورنری الجوف میں ہفتے کے روز حوثیوں کے نام نہاد الصماد بریگیڈ کے انٹیلی شعبے کے سربراہ کرنل محمد ناصر الصوفی العلم کے محاذ پر فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
یہ جھڑپ جمعہ کے روز الجوف میں متعدد پہاڑی علاقے حوثیوں سے آزاد کرائے جانے کے بعد ہوئی۔ الجوف میں حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور مزاحمتی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں الجوف میں الحزم شہر اور دوسرے مقامات پر حوثیوں کو پسپائی کا سامنا ہے اور کئی علاقے باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے جبال حویشان میں حوثیوں کے خلاف ایک منصوبہ بند کارروائی کی گئی۔
لڑائی میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ حوثیوںکے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ان کی کئی فوجی گاڑیاں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
-
یو این سیکریٹری جنرل کا یمن سمیت چار شورش زدہ ممالک میں قحط کے خطرے کا انتباہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا ہے کہ چار شورش زدہ ممالک کانگو ، یمن ، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط اور بڑے ... بين الاقوامى -
سعودی فورسز نے یمن کی سرحدی گذرگاہ پر اسکینر پہنچا دیا
یمن کی المہرہ گورنری میں سعودی فورس نے گورنری میں سیکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے سرحدی گذرگاہ پر کسٹم لیزراسکینرپہنچا دیا۔المہرا میں اسلحہ ... بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یمن کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت کا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 'العربیہ' ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات میں میں گھرے ممالک کو کرونا وبا کے مرض کی روک ... بين الاقوامى