عراق کی فوج کے مطابق کل اتوار کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر نامعلوم افراد نے متعدد راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میںہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم سے کم تین کاتیوشا راکٹ داغے۔
عراق فوج کے میڈیا سیل کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر اتوار کی شام تین راکٹ گرے۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 سول گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ راکٹ جنوب مغربی علاقے ابو غریب میں الزیتون کے مقام سے داغے گئے۔
خیال رہے کہ عراق میں نامعلوم مسلح کی جانب سے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
-
عراق اور شام میں ترک فوج پرخونی حملے، کئی فوجی ہلاک اور زخمی
عراق اور شام میں مسلح افراد کے حملوں میںمتعدد ترک فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگاروں کے مطابق عراق میں کردستان ... مشرق وسطی -
عراق : مقتول کارکنان کے اہل خانہ قاتلوں کے احتساب کے منتظر
عراق میں کئی ماہ سے یہ عوامی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں مظاہروں کے آغاز کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نوجوانوں کو موت کی نیند سلا ... مشرق وسطی -
عراق : داعش کے حملے میں بارڈر گارڈز کے اہل کاروں کی ہلاکت
عراق میں العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں داعش تنظیم نے گھات لگا کر ایک سرحدی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں عراقی ... مشرق وسطی